گلبرگ: ہوٹل میں آگ لگنے سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات، زخمی بھی ہوئے

گلبرگ: ہوٹل میں آگ لگنے سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات، زخمی بھی ہوئے

گلبرگ کے علاقے نور جہاں روڈ پر واقع انڈیگو ہوٹل میں آگ لگ گئی۔

 آگ کے وقت ہوٹل میں ایک سکول کی تقریب جاری تھی، تاہم خوش قسمتی سے مزید جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق 46 سالہ مبین جھلس کر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ آگ ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکج کی وجہ سے لگی، اور تہہ خانے میں دھوئیں کی شدت نے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا کیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوٹل میں مختلف غیر ملکی ایئرلائنز کا عملہ بھی قیام پذیر ہوتا ہے۔