پنجاب کابینہ نے سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا

پنجاب کابینہ نے سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا

پنجاب کابینہ نے سرکاری افسران کے لیے مزید نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ترجمان ذرائع کے مطابق، اے سی ایس پنجاب کی نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے بجٹ گرانٹ کی سمری مسترد کر دی گئی۔کابینہ نے مالی نظم و ضبط اور کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری نہیں دی۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز کی فراہمی کی تجویز کابینہ اجلاس میں زیر غور آئی، لیکن اسے منظوری نہیں ملی۔پنجاب کابینہ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی حالات میں غیر ضروری اخراجات سے گریز کیا جائے گا۔ نئی گاڑیوں کی خریداری سے متعلق سمری مزید نظرثانی کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے۔