پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف

پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف

ڈیوس، سویٹزرلینڈ: عالمی اقتصادی فورم کے دوران میڈیا سے گفتگو میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملکی بہتری کے لیے مشکل مگر ضروری اصلاحات پر عمل درآمد کرکے دکھایا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت نے اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنایا اور اس کے مثبت اثرات اب ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے کڑے نظم و ضبط کی وجہ سے عوام کے لیے وسائل میسر ہو رہے ہیں۔آئی ایم ایف سربراہ کے مطابق مبصرین کے نزدیک یہ توثیق اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان درست معاشی راستے پر گامزن ہے، جبکہ دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔حکومتی اقدامات کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، افراط زر میں کمی اور شرح سود میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔