سویڈن نے افغان مہاجرین کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ہے اور یورپی یونین سے افغان مہاجرین کے لیے مشترکہ دستاویزی نظام کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
سویڈن کے وزیر نے کہا کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جرائم میں ملوث افراد کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔ وزیر کی جانب سے چارٹر فلائٹس کے ذریعے افغان مہاجرین کی بے دخلی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن نے کہا کہ یورپ میں کچھ افغان مہاجرین منظم جرائم، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جس کے پیش نظر سخت اقدامات ضروری ہیں۔