لاہور: نیو ججز لائبریری میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلعی عدالتوں میں اصلاحات اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان باریچ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنید غفار نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے آن لائن شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ہائی کورٹس کے بہترین تجربات اور عملی اقدامات کو ضلعی عدالتوں میں نافذ کرنے کے لیے تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔