پاکستان میں192ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن ویزا کی سہولت

120کیلئے  ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف‘نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت غیر ملکی شہری ویزے کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں
 اب کسی سفارت خانوں کے دورے کی ضرورت نہیں، یہ عمل نہ صرف تیز اور آسان ہے بلکہ شفافیت کو بھی فروغ دیتا ہے: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ 
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کیلئے  آن لائن ویزا، جبکہ 120 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی متعارف کرادی  ۔ اس بات کا  اعلان وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے سسٹین ایبل ٹورزم فورم اینڈ ایکسپو میں خطاب کے دوران کیا، جو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) اور اسلامک چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت غیر ملکی شہری پاکستان کے ویزے کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اب کسی سفارت خانوں کے دورے کی ضرورت نہیں، یہ عمل نہ صرف تیز اور آسان ہے بلکہ شفافیت کو بھی فروغ دیتا ہے۔قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ اصلاحات بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیں گی اور غیر ملکی زائرین کیلئے  پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونا آسان بنائیں گی۔یہ آن لائن ویزا پروگرام پاکستان کے وسیع اقتصادی اور سیاحتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،