تعلیم کا آٹھواں عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا آ ٹھواں عالمی دن آج  منایا جائے گا،یہ دن منانے کا مقصد امن و ترقی کے لیے تعلیمی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔تعلیم کا عالمی دن 24 جنوری 2019 ء کو پہلی مرتبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا گیا تھا،اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر برائے انسانی حقوق کے سیکشن 26 کے تحت تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔