دبئی سے ملتان فلائٹ کی ایئرہوسٹس نشاط ،صدف،عمران ،خالد اورفیصل ملوث
محکمانہ انکوائر ی مکمل ،2فضائی میزبانوں کو نوکری سے فارغ کردیاگیا:ترجمان
لاہور ( کرائم رپورٹر )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی 2 ایئر ہوسٹس سمیت عملے کے 5ارکان سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،جن سے درجنوں موبائل فون برآمد کرلئے گئے اور2فضائی میزبانوں کو نوکری سے فارغ کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ پی آئی اے کی دبئی سے ملتان آنے والی پرواز کے عملے کے 5ارکان سے 78بیش قیمت موبائل فون برآمد کئے گئے۔سمگلنگ میں ایئر ہوسٹس نشاط اور صدف ناصر، فلائٹ سٹیورڈ عمران اور خالد کے علاوہ سینئر پرسن فیصل پرویز ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے خفیہ پیشگی اطلاع پر دو ایئر ہوسٹسز سے24موبائل فونز برآمدکئے ،ان کی نشاندہی پرعملے کے 3مرد ارکان سے بھی 54موبائل فونز بر آمد کئے گئے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پی آئی اے کے ایک افسرفیصل مجید کے جسم سے لگے 16 موبائل برآمد کئے گئے تھے۔پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق دوفضائی میزبانوں کومحکمانہ انکوائری مکمل ہونے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔