ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے اسکولوں نے پہلے سمسٹر کیلئے مڈٹرم چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔وزارتِ تعلیم کے منظور شدہ کیلنڈر کے مطابق یہ وقفہ پیر 13 اکتوبر سے جمعہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔وزارتِ تعلیم کے نصاب پر عمل کرنے والے سرکاری اور نجی اسکولوں نے 2025-2026 کے تعلیمی سال کیلئے مڈٹرم چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیا ہے