ایم ایس دھونی کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایم ایس دھونی نے نیا روپ دھار لیا، فلم اینیمل سے متاثر اشتہار نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔معروف کرکٹر اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ایک اشتہار میں دھونی کو فلم اینیمل کے اسٹائل میں لمبے بالوں کے ساتھ دیکھا گیا، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن لمحہ تھا۔آئی پی ایل 2025ء￿  کے آغاز سے قبل ایم ایس دھونی کے نئے انداز نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اس اشتہار میں دھونی کو بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے کردار کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں ان کے لمبے بال نمایاں تھے۔اشتہار  میں ایک لمحے پر دھونی نے وانگا سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ زیادہ تو نہیں لگ رہا؟ جس پر دلچسپ مکالمہ شروع ہو گیا۔یہ اشتہار ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے دھونی کے اس منفرد روپ کو بے حد سراہا ہے۔دھونی کی واپسی سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ دھونی ہر روز 2 سے 3 گھنٹے بیٹنگ کی مشق کر رہے ہیں تاکہ خود کو آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے تیار رکھ سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دھونی اپنی فٹنس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور بہترین جسمانی حالت میں آئی پی ایل 2025ء￿  میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ آئی پی ایل 2025ء￿  کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین دھونی کی شاندار بیٹنگ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔