ہمارے نامزد ججز تومنظورہی نہیںہوتے:جسٹس منصورعلی شاہ

جو ججز نامزد کرتے ہیں انہیں ایک ہی ووٹ ملتا ہے وہ بھی ہمارا،باقیوں کو گیارہ گیارہ ووٹ پڑ جاتے ہیں
اسلام آباد (آن لائن) اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے تقرر کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل جوڈیشل کمیشن کے معاملات پر سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے دھیمے لہجے میں گلے شکوے کیے ہیں اور کہا ہے کہ ہمارے نامزد ججز تو منظور ہی نہیں ہوتے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار احسن بھون کے دلائل کے دوران اس وقت کیا ہے جب احسن بھون نے کہا جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز بھی لگائے جا رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں تو جوڈیشل کمیشن کا بھی ممبر ہوں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہم جو ججز نامزد کرتے ہیں انہیں توایک ہی ووٹ ملتا ہے وہ بھی ہمارا ہی ہوتا ہے، باقیوں کو گیارہ گیارہ ووٹ پڑ جاتے ہیں، یہ توگپ شپ لگتی رہے گی۔