وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کسانوں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب اس حوالے سے پہلا صوبہ ہے جس نے سٹریٹجک گندم ذخائر کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی پالیسی وضع کی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے تحت 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم کسانوں سے خریدی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں آج 35 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کمپنیوں نے پری کوالیفائی کیا، جو اس اہم اسکیم کا حصہ بنیں گی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں گندم کی سٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنانا اور کسانوں کو مناسب قیمت فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی اور خودکفالت کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔