پیوٹن نے جوہری قوت کی ترقی کو روس کی مکمل ترجیح قرار دے دیا

ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری قوت کی ترقی کو روس کی "مکمل ترجیح" قرار دیا۔روسی صدر نے یہ غیر معمولی بیان یوکرین جنگ کی چوتھی برسی سے قبل دیا ہے جو بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے، صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیو سٹارٹ معاہدہ ختم وہ چکا، امریکا اور روس اب کسی معاہدے کے پابند نہیں۔روسی صدر نے فوج اور بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کے تجربات سے فوج کو جدید بنایا جائے گا۔