تقسیم کی باتیں کرنے والے ماحول خراب کرنا چاہتے:شازیہ مری

 وفاقی وزراء انتشار اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں جو  غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے:رہنما پی پی
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاقی وزراء کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء انتشار اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں جو کہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ کراچی سندھ کا شہر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ تقسیم کی باتیں کرنے والے جان بوجھ کر ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اور صوبوں کے درمیان نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق تھی۔ پارلیمانی نظام میں قرارداد ایوان کی رائے کی عکاس ہوتی ہے اور ایوان میں اجتماعی رائے کا اظہار ہر منتخب نمائندے کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کو آئین اور پارلیمانی قواعد کا بنیادی علم ہونا چاہیے۔