سینیٹ: قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل سمیت متعدد بل متفقہ طور پر منظور

زکواۃ و عشر آرڈیننس‘امتناع سزائے جسمانی  بل‘ نیشنل سیکورٹی کونسل  ‘مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل شامل
 اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا نے قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل سمیت متعدد بل متفقہ طور پر منظور کر لئے ۔سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے زکواۃ و عشر آرڈیننس ترمیمی بل پیش کیا چیئرمین سینیٹ نے اراکین سے رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے امتناع سزائے جسمانی ترمیمی بل پیش کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سینیٹر شہادت اعوان نے نیشنل سیکورٹی کونسل ترمیمی بل پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بل پر اراکین سے شق وار رالینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔سینیٹر شہادت اعوان نے مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2024پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے بل پر اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد متفقہ طو ر پر منظور کر لیا ۔