علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج ،وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(آئی  این پی )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کر دی گئی۔راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزموں کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی،علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئیںورعلیمہ خان کی ایک روز حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی۔۔عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور سماعت  ایک روز کیلئے   ملتوی کر دی۔