شوگر ملز کیس:حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور کی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے مقدمے پر مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے نمائندے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں حمزہ شہباز شریف کے وکلا نے اپنے موقف میں کہا کہ حمزہ شہباز بیٹی کا چیک اپ کرانے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں، عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔