جیسے اسٹیڈیم بنائے، ویسی ہی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے شکوہ

جیسے اسٹیڈیم بنائے، ویسی ہی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے شکوہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جیسے اسٹیڈیم بنائے، ویسی ہی ٹیم بھی بناتے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی مشکل ہو گئی ہے، اور اگر ایک بار اعلیٰ معیار اپنا کر ٹیم بنالی جاتی تو شائقین کبھی مایوس نہ ہوتے۔واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں بھارت نے 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے میرٹ پر فیصلے کرنے ہوں گے، اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پی سی بی کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔