لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے میر پور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں معاذ صداقت اور سلمان آغا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلادیش کو جیت کیلیے 275 رنز کا ہدف دیا تاہم بارش کی وجہ سے ہدف کو 243 اور اوورز 32 کردیے گئے۔پاکستان کے معاذ صداقت 75 اور آغا سلمان 64 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔دوسری اننگز بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوئی تو ڈک ورتھ لوئس کے تحت میچ کو 50 کی جگہ 32 اوورز تک مختصر کردیا گیا جبکہ ہدف کو کم کر کے 243 کردیا گیا۔