جگہ کا تعین حکومت اور ٹیچرز فا ئونڈیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا،منصوبے پر ایک ارب خرچ ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب ٹیچرز فا ئونڈیشن کے تحت اساتذہ کو 1000 فیلٹس دینے کے منصوبے پر ایک ارب خرچ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو فلیٹس کی فراہمی کے منصوبہ پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی،اساتذہ کو فلیٹس دینے کیلئے ملٹی سٹوری بلڈنگ بنائی جائے گی ،منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایم ڈی پنجاب ٹیچرز فا ئونڈیشن وزیر احمد آغا سے ملاقات کی،ملٹی سٹوری فلیٹس کیلئے جگہ کا تعین حکومت اور ٹیچرز فا ئونڈیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ قابل اساتذہ کی فلاح وبہبود اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔