کراچی (آئی این پی )سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے ہیں۔خاندانی ذرائع نے طاہر محمود خان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کوئٹہ لائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔