وزیرآباد(آئی این پی )وزیر آباد کے ایک نواحی علاقے میں دعوت ولیمہ کے دوران دلہا اچانک چل بسا۔خاندانی ذرائع کے مطابق گائوں بینکہ چیمہ کے رہائشی حافظ عمر کا گذشتہ روز ولیمہ تھا، دعوت ولیمہ میں اچانک طبیعت بگڑنے پر دلہا کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ہسپتال نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ دلہا حافظ عمر کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے۔ حافظ عمر کی اچانک موت سے خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔