منشیات،شراب سمگلنگ 11 مجرموں کو سرعام کوڑوں کی سزا

کابل(خصوصی رپورٹ) افغانستان میں منشیات اور شراب سمگلنگ پر طالبان نے 11 مجرموں کو سرعام کوڑے مار دیئے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان افراد کی سزائیں سپریم کورٹ میں بھی برقرار رکھی گئی تھیں جس کے بعد ان پر عملدرآمد کردیا گیا، جن مجرمان کو سرعام کوڑے لگائے گئے ان پر نشہ آور گولیوں، میتھامفیٹامین، شراب اور چرس کی سمگلنگ اور فروخت کرنے کے الزامات ناصرف ثابت ہوئے بلکہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔عدالتی فیصلے کے تحت ہر فرد کو جرم کی نوعیت کے اعتبار سے کم از کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 30 کوڑے مارے گئے جبکہ ان مجرمان کو 7 ماہ سے لیکر 3 سال تک قید کی سزا بھی دی گئی ہے