رائیونڈ( یو این پی ) رائیونڈ بین الا قوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتما ع کے دوسرے مرحلہ کے آخری روز بروز اتوار صبح 8/30ْ پررقت امیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے۔اجتماع کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز لاکھوں مندوبین کی پنڈال میں آمد، ہر طرف سے اللہ اکبر اور توبہ توبہ کی صدائیں گونجتی رہیں ، ضلعی انتظامیہ کے سکیورٹی انتظامات سخت ،شرکاء کو واک تھرو گیٹ کے ذریعے گزارگیا،سی سی ٹی وی کیمرے نصب،مرکزی کنٹرول روم اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کے آفس میں قائم،بیرون ممالک سے آنے والے مندوبین کے لئے علیحدہ انتظامات کیے گئے ۔تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز مولانا ابراہیم دیولہ، مولانا زبیر الحسن ،مولانا حاجی ربیع الحق، مولانا بھائی فارق جان نے اپنے خطابات میں کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو خود مختار بنا کر اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا، اگر میری مان کر چلے گا تو راحت ہی راحت ملے گی اگر غیروں کی تقلید کی تو دنیا اور آخرت میں ناکام ہو گا۔دعوت تبلیغ ایک عظیم اللہ شان کام ہے،اللہ کا پیغام نہ پھیلایا توقیامت کے دن ہمارے پاس کوئی حجت نہ ہوگی ۔ آج اتوار کی صبح تبلیغی مرکز سے فارغ ہونے والے طلبہ اور طالبات کے اجتماعی نکاح ہونگے اور دینی تعلیم سے فارغ طلبہ کی دستار بندی بھی کرائی جائے گی ۔