کل 25 دسمبر کو بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
اس سلسلے میں سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی اور صوبائی سطح پر تعطیل کا اطلاق کیا جائے گا۔عام تعطیل کے باعث بازار، مارکیٹس، سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ تاہم ضروری سروسز جیسے اسپتال، ایمرجنسی سروسز اور بعض نجی ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔25 دسمبر کو ملک بھر میں قائداعظمؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ محافل کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔