غیر ملکی وفد کی آمد: اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

غیر ملکی وفد کی آمد: اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

غیر ملکی مہمانوں کے دورۂ پاکستان کے پیشِ نظر اسلام آباد میں 26 دسمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، ضلعی انتظامیہ، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور سرکاری ہسپتالوں میں ضروری عملہ معمول کے مطابق فرائض انجام دیتا رہے گا۔تعطیل کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ملازمین کو چار روزہ چھٹیوں کا موقع مل گیا ہے۔