انسٹاگرام کا لمبی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی اجازت کا منصوبہ

واشنگٹن (آئی این پی) انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے حالیہ انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ پلیٹ فارم مستقبل میں طویل ویڈیوز اور پریمیم مواد میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ صارفین کی دلچسپی بڑھائی جا سکے اور ٹک ٹاک جیسے دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کی جا سکے۔انہوں نے معروف ڈیجیٹل نیوز اور تجزیاتی پلیٹ فارم سیمیفور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام کی موجودہ حکمت عملی شارٹ کنٹینٹ پر مبنی ہے، جو صارفین کی فوری دلچسپیوں کو پورا کرتی ہے، لیکن مستقبل میں لمبی ویڈیوز متعارف کرانا ضروری ہو سکتا ہے تاکہ صارفین کا وقت اور توجہ زیادہ دیرپا رہے