واشنگٹن (آئی این پی )پاکستان کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کے لیے 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے امریکی فوجی اپ گریڈ پیکج کو امریکی کانگریس کے قانونی نوٹیفکیشن کے تحت کلیئر کردیا گیا ہے۔ایف 16 لڑاکا طیارے بنانے والی امریکی ایئرواسپیس اور دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کو مجوزہ فروخت کے لیے مرکزی کنٹریکٹر نامزد کیا گیا ہے جو طویل عرصے سے بین الاقوامی صارفین کے لیے ان طیاروں کے ڈیزائن، اپ گریڈ اور دیکھ بھال کے پروگرامز کی ذمہ دار رہی ہے۔یہ فروخت آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ اور سالانہ مالی قوانین کے تحت فراہم کردہ موجودہ اختیارات کے تحت عمل میں لائی گئی۔ان قوانین کے مطابق جب کانگریس کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا جائے اور مقررہ مدت میں کوئی اعتراض نہ ہو تو انتظامیہ فنڈز جاری اور خرچ کر سکتی ہے۔ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کی جانب سے 68.6 کروڑ ڈالر کی فارن ملٹری سیل کی درخواست کی منظوری دی، جس میں ایف 16 ہارڈویئر، سافٹ ویئر اپ گریڈز اور دیکھ بھال کی معاونت شامل ہے اور اس فیصلے سے امریکی کانگریس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا