قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں طلباء نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے، جن میں میڈیکل امتحان میں بے ضابطگیوں کا مسئلہ شامل تھا۔
طالبہ ہانیہ نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے 90 پلس نمبر حاصل کیے تھے، لیکن امتحان کے نمبر اور بکس کے مطابق نتائج میں تضاد تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 27 تاریخ کو عدالت کے فیصلے کے بعد سوالنامہ ویب سائٹ پر دینے کا حکم تھا، لیکن جو سوالنامہ دیا گیا وہ امتحان کے سوالات سے مختلف تھا۔مزید براں، کمیٹی کو بتایا گیا کہ 8600 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ امتحان کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، جو اسلام آباد میں 30 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کہا کہ یہ امتحان اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت ہو رہا ہے، اور اس کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ امیدواروں سے 6 ہزار روپے فیس لی گئی ہے جو امانت کے طور پر جمع کی گئی ہے۔