دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ آرمی چیف کی جامع بریفنگ

دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ آرمی چیف کی جامع بریفنگ

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بریفنگ، ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے آگاہی

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر عسکری قیادت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع خواجہ آصف، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر سیاسی و سیکیورٹی رہنما شریک تھے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 50 منٹ تک بریفنگ دی، جس میں فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور حکمت عملی پر تفصیل سے بات کی۔

اس کے بعد ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30 منٹ تک بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور اپنی اپنی صوبوں کی سیکیورٹی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، تاہم وہ شام تک وطن واپس پہنچیں گے۔اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا اور قومی سطح پر یکجہتی پیدا کرنا تھا۔