اسلام آباد (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے حکومت کے عمل سے پتا چلے گا سنجیدہ ہیں یا نہیں، عمران خان جیل میں ہیں ان تک معلومات دیر سے پہنچتی ہیں، دیکھنا ہوگا حکومت کیا ارینجمنٹ کرتی ہے جس سے بانی کو بروقت معلومات پہنچیں، دیکھنا ہوگا ہمارے 2 نکات پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی کیا رائے ہوگی۔ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ اس لیے تاخیر کا شکار ہوا ہے پراسیکیوشن کے پاس ثبوت نہیں ہیں، پراسیکیوشن کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر سزا ہو، کیس پراسیکیوشن کسی الزام کا ثبوت تک نہیں دے سکی۔