القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوا
کرپشن وہ ہوتی ہے جس میں پیسہ غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کیا جائے
پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پیسے نہ بانی پی ٹی آئی کے اور نہ بشری بی بی کے اکائونٹ میں ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوا۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ کرپشن وہ ہوتی ہے جس میں پیسہ غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کیا جائے