مذاکرات میں ملکی حالات کو ترجیح دی جائے گی: شبلی فراز

ڈی چوک احتجاج کیس میں  شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظورکرلی گئیں
 اسلام آباد    (آئی این پی )پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے  مذاکرات میں ملکی حالات کو اول ترجیح دی جائے گی۔شبلی فراز نے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا مقصد سیاسی عدم استحکام اور غیریقینی صورتحال زیرغور لانا ہے، اس وقت کی حکومت پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتی۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔