پی ٹی آئی ہمیں چورکہتی تھی توہم بھی بہت کچھ کہتے تھے رانا ثناء اللہ

 جب ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تب بھی کہا تھا چارٹرآف اکانومی کریں،  پولیٹیکل ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے
  فریقین ایک دوسرے کی بات سنیں  پھر کوئی راستہ نکالیں، یہ نہیں ہوسکتا  کوئی 100 فیصد ایک دوسرے کی بات مان لے:مشیر سیاسی امور
 اسلام آباد(آئی این پی )حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات  کے پہلے دور کو  حکومتی اراکین نے خوش آئند قرار دیا ۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا۔ سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت  مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے کھلے دل کیساتھ بیٹھے، وہ جو بات کرنا چاہتے ہیں کریں ہم بھی اپنا موقف سامنے رکھیں گے، پولیٹیکل ڈائیلاگ سے ہی درمیانی راستہ نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کی بات سنیں اور پھر کوئی راستہ نکالیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی 100 فیصد ایک دوسرے کی بات مان لے، اگر پی ٹی آئی ہمیں چورکہتی تھی توہم بھی بہت کچھ کہتے تھے، پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تب بھی کہا تھا چارٹرآف اکانومی کریں، ہمارا آج بھی موقف ہے پولیٹیکل ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے رویہ کا اظہار کمیٹی میں کرے گی، اپوزیشن باضابطہ مطالبات رکھے گی تو جواب دیں گے۔