گولف کے اشتہار میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی پر امریکی کمپنی نے معذرت کرلی

گولف کے اشتہار میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی پر امریکی کمپنی نے معذرت کرلی

امریکی گولف کنٹینٹ کمپنی گڈ گڈ نے اپنے نئے گولف ڈرائیور کے متنازعہ اشتہار پر معذرت جاری کی ہے اور اسے اپنی تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا ہے۔

اس اشتہار میں ایک خاتون گولفر کو گولف کلب لینے کی کوشش پر زمین پر گرا دیا گیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔گڈ گڈ، جو یوٹیوب پر لاکھوں سبسکرائبرز رکھتی ہے، یہ ویڈیو کالاوے کے لیے تیار کی گئی تھی، جس میں شریک بانی گیریٹ کلارک کو پروفیشنل گولفر الیکسس میسٹووسکی کی جانب تیزی سے بڑھتے اور انہیں زمین پر گراتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے بعد وہ اپنے نئے ڈرائیور کو ہاتھ نہ لگانے کا کہتے ہیں۔کمپنی نے اعتراف کیا کہ ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر ان کی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے اور انہوں نے کہا کہ وہ گولف کو سب کے لیے زیادہ شامل اور جامع بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔کالاوے نے بھی اس اشتہار پر مایوسی کا اظہار کیا، جبکہ پی جی اے ٹور نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد کی حمایت نہیں کرتا اور یہ ویڈیو اس کی اقدار کی نمائندگی نہیں کرتی۔