چترال (خصوصی رپورٹ )چترال کی قدیم اور منفرد کیلاش تہذیب کا سالانہ مذہبی و ثقافتی تہوار اوچال / اوچا وادء رمبور میں شروع ہو گیا ، جو روایتی رسومات، رقص، موسیقی اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ رات 2 بجے تک جاری رہنے کے بعد وادی بمبوریت میں اختتام پذیر ہوگا۔موسم گرما کے اختتام پر منعقد ہونے والے اس تہوار میں شرکت اور کیلاش ثقافت سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے چترال اور کیلاش وادیوں کا رخ کیا۔اوچال تہوار کیلاش قبیلے کا ایک قدیم اور اہم مذہبی و ثقافتی تہوار ہے، جو بنیادی طور پر گندم اور جو سمیت مختلف فصلوں کی کٹائی مکمل ہونے کی خوشی اور قدرت کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر گزاری کے طور پر منایا جاتا ہے۔ صدیوں سے جاری اس تہوار کے دوران کیلاش برادری اپنے مخصوص مذہبی عقائد، روایات اور ثقافتی اقدار کو اجاگر کرتی ہے