مخصوص نشستوں کیلیے پولنگ 10سے دوپہر 1 بجے تک اسمبلی ہال میں ہو گی:الیکشن کمیشن
مظفرآباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ خواتین کیلئے مخصوص 5 نشستوں کیلیے7 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے جس میں سے پی پی کی شاہین کوثر ڈار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کی رفعت عابد، مریم ادریس، مریم زمان اور سحرش قمر امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی زوبیہ خورشید بھی مخصوص نشست کیلئے امیدوار ہیں۔علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست کیلیے حافظ طارق محمود اور محمد مظہر سعید مدمقابل ہیں جب کہ ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز کی ایک مخصوص نشست کیلئے افتخار گیلانی اور صاحبزادہ ذوالفقار مدمقابل ہیں۔ اوورسیز کشمیری کی مخصوص نشست پر صرف ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے، اوورسیز کی نشست پر بلامقابلہ انتخاب عمل میں آ چکا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلیے پولنگ صبح 10سے دوپہر 1 بجے تک اسمبلی ہال میں ہو گی