حرا اور ارسلان خان کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری

حرا اور ارسلان خان کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری

حرا خان اور ارسلان خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

اداکار جوڑی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو سمندر کنارے بالی ووڈ گانے ’میں ناچوں تب تلک تو بولے جب تلک‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ’گرمیوں کا آغاز ہونے دیں‘ لکھا، تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد کچھ صارفین نے خاص طور پر حرا خان کے لباس پر تنقید کی۔تنقید کے جواب میں ارسلان خان نے ایک صارف کو طنزیہ انداز میں کہا کہ ’غیرت والا لباس دیکھنا ہے تو پیس ٹی وی ڈاؤن لوڈ کر لیں‘۔اس کے علاوہ ایک اور صارف کی جانب سے شوبز میں کام نہ ملنے کے طعنے پر انہوں نے جواب دیا کہ ’محنت کر، حسد نہ کر‘۔یہ ویڈیو جہاں مداحوں میں مقبول ہو رہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر اس پر بحث بھی جاری ہے۔