دیر لوئر میں محبت کی ایک منفرد کہانی سامنے آئی ہے، جہاں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سارہ مشیل لینا پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سارہ مشیل لینا سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد تیمرگرہ آئیں، جہاں دونوں نے باہمی رضامندی سے نکاح کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ دوستی وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی، جس کے بعد خاتون نے پاکستان آ کر شادی کا فیصلہ کیا۔ دستاویزات کے مطابق انہوں نے 6 مارچ 2026 کو ویزا اپلائی کیا اور 10 مارچ 2026 کو 90 روزہ وزٹ ویزا حاصل کیا، جو 9 جون 2026 تک کارآمد ہے۔اطلاعات کے مطابق غیر ملکی خاتون نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا، جبکہ اس واقعے پر مقامی افراد خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے ذریعے بننے والے رشتوں کے نتیجے میں غیر ملکی خواتین کی پاکستان آ کر شادی کرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔