اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)اگلے ماہ ایک ساتھ 3روزہ تعطیلات کا امکان ہے ، جس کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا ،کابینہ ڈویڑن کے آفیشل تعطیلات کے شیڈول کے تحت یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،یکم مئی جمعہ کے روز آ رہا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار)مل کر ایک طویل بریک کی صورت اختیار کر لیں گی۔نجی دفاتر کے ملازمین کو بھی یکم مئی کی عام تعطیل کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔