یکم جون سے سکولزکو چھٹیاں

ہیٹ ویو کیوجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں ،سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ، حکومت ب سکول اوقات میں فوری کمی کرے،والدین 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کے خدشہ کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی۔سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے سکولوں میں ہیٹ ویو کیوجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جاچکی ہے۔چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ دیں گی۔والدین کا کہنا ہے ہیٹ ویو کے خدشہ کے باوجود تاحال سکولوں کے اوقات کار میں کمی نہیں کی گئی۔حکومت کو چاہئے گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے اوقات کار میں فوری کمی کرے اور موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے بھی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔اساتذہ کا کہنا ہے چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان تاخیر سے کرنے سے نصابی سرگرمیوں کا ٹائم ٹیبل بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔