بھارتی وزیر دفاع سب میرین کے معائنے کے دوران پھنس گئے، وائرل ہونے والی ویڈیو نے ہلچل مچا دی

بھارتی وزیر دفاع سب میرین کے معائنے کے دوران پھنس گئے، وائرل ہونے والی ویڈیو نے ہلچل مچا دی

سوشل میڈیا پر راج ناتھ سنگھ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ سب میرین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مشکل میں نظر آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر دفاع سب میرین کے تنگ داخلی راستے میں داخل ہوتے ہوئے پھسل جاتے ہیں اور کچھ دیر کے لیے پھنس جاتے ہیں، جس کے بعد عملہ انہیں نکالنے میں مدد دیتا ہے۔رپورٹس کے مطابق بعد ازاں انہوں نے دوبارہ اندر جانے سے گریز کیا اور اسے “تنگ اور خوفناک” قرار دیا۔اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ افراد اسے فوجی قیادت اور عملی زمینی حقائق کے درمیان فرق سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے ایک معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے صرف وائرل ویڈیو کا حصہ سمجھ رہے ہیں۔