ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں، ترک صدر

 جنگ سے یورپ معاشی طور پر کمزور، پرامن حل نہ نکلا تو نقصان اور زیادہ بڑھ سکتا ہے
انقرہ (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردوان  نیکہا ہیکہ ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں،یہ جنگ یورپ کو معاشی طور پر کمزور کر سکتی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے جرمن ہم منصب فرینک والٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں ترک  صدر نے کہا ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں،ایران کے ساتھ جنگ یورپ کو معاشی طور پر کمزور کر سکتی ہے،اگر مسئلے کا پرامن حل نہ نکلا تو نقصان اور زیادہ بڑھ سکتا ہے ۔