راولپنڈی میں دھاتی ڈرو پھرنے سے ماں اور2 بچے زخمی

دھاتی ڈور 5 سالہ ابوبکر کے گلے میں پھنس گئی جس سے شہ رگ کے قریب  گہرا کٹ لگ گیا
 ڈور نکالنے کی کوشش میں 7 سالہ دانیال اور اس کی والدہ کے ہاتھ بھی شدید زخمی ہوگئے‘ہسپتال داخل
 وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈور سے زخمی ہونے کے  واقعہ کا نوٹس لے لیا‘ کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب 
راولپنڈی (آن لائن) تھانہ سول لائن کے علاقے چکلالہ سکیم تھری میں گلے پر خطرناک کیمیکل ڈور پھرنے سے 2 کم سن بھائی والدہ سمیت زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق 5 سالہ ابوبکر اور 7 سالہ دانیال اپنی والدہ کے ساتھ  ماموں گلستان کالونی سے چکلالہ جارہے تھے کہ نامعلوم سمت سے آنے والی خطرناک دھاتی ڈور 5 سالہ ابوبکر کے گلے میں پھنس گئی جس سے شہ رگ کے قریب  گہرا کٹ لگ گیا بچے کے گلے میں پھنسی ڈور نکالنے کی کوشش میں 7 سالہ دانیال اور اس کی والدہ کے ہاتھ بھی شدید زخمی ہوگئے زخمی ماں بیٹوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے بچوں کے ماموں محمد اکرم کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 اور پنجاب کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 کی سیکشن 4 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ‘ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں ڈور سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ بسنت صرف لاہورمیں منائی جائے گی صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر بدستور پابندی ہے ممنوعہ ڈور کے استعمال سے خوشی کے تہوار کو خونی نہ بنایا جائے۔