آخری اوورز میں اسلام آباد کی زبردست گیند بازی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آخری اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی زبردست گیند بازی، آخری 6 اوورز میں بدترین بلے بازی کے باعث ملتان سلطانز بڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئی، مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی، ملتان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری اسکور کر کے نمایاں رہے۔ ملتان میں ہو رہے پی ایس ایل 10 کے اس اہم میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیتا۔اپنے ہوم گراؤنڈ پر دوسری فتح حاصل کرنے کیلئے کوشاں سلطانز کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔