مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ،کورکمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں اور فیلڈ فائرنگ پریکٹس ، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ،پاک فوج کے جوانوں کا بلند حوصلہ اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں، کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا۔ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی آپریشنل مشقیں بھرپور طریقے سے جاری ہیں ، سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا ۔