سابق چیف سیکرٹری پنجاب جی ایم سکندر انتقال کرگئے

لاہور(آئی این پی )سابق چیف سیکرٹری پنجاب جی ایم سکندر انتقال کرگئے، جی ایم سکندر نے بطور بیورو کریٹ وفاقی اور صوبائی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔جی ایم سکندر کی نماز جنازہ مسجد امام حسین بحریہ ٹائون لاہور میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی، راسخ الہی، محمد خان بھٹی، میاں عامر محمود، خواجہ احمد حسان، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی