راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کی تھانہ ایئرپورٹ کے مقدمے میں درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلاء کا پینل عدالت میں پیش ہوا۔عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔