پولیو کیخلاف قومی مہم میں شریک سکیورٹی اہلکار قوم کے اصل ہیرو ہیں:چیئرمین سینیٹ۔۔

 یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ مستونگ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ مستونگ میں پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔چیئرمین سینیٹ نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ پولیو کے خلاف قومی مہم میں شریک سکیورٹی اہلکار ہماری قوم کے اصل ہیرو ہیں، جو بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔