لاہور(سپورٹس ڈیسک)دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 میچ کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کر کے ٹیبل پوائنٹس پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے 4 میچز کھیل کر ایک میں فتح سمیٹی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر ملتان سلطانز کے دو پوائنٹس ہیں